باورچی گیس سلنڈروں کے گھر تک پہنچا نے میں بد عنوانیوں کو روکنے کے لئے ایک نئی پا لیسی نافذ کی جارہی ہے یہ یقینی بنا نے کے لئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں سلنڈر صحیح صارفین تک پہچائے اصل گاہک کی شناخت فون پر او ٹی پی سے ہو تی ہے اور سلنڈر پہنچا یاجاتا ہے وہ صارفین جو گھر میں ایل پی جی سلنڈر لانا چا ہتے ہیں انہیں اگلے ماہ کی پہلی تاریخ سے اوٹی پی بھیجا جائے گا سلنڈر دینے والے عملے کو اس او ٹی پی سے آگاہ کر نا ہو گا اور سلنڈر ان کے گھر پر حاصل کیا جاسکتا ہے یہ پالیسی حیدرآباد میں شروع کی جاچکی ہے اس پالیسی کی کامیابی پر اسے پورے ملک میں وسعت دی جائے گی