حیدرآباد : صدر تحریک مسلم شبان محمد مشتاق ملک نے اعلان کیا ہے کہ وہ 25 ستمبر کو اتحاد ریالی منظم کریں گے جو گلزار حوض تا قلی قھب شاہ اسٹیڈیم تک نکالی جائے گی اس ریالی میں مسلمانوں کے علاوہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شرکت کریں گے انہوں نے میڈیا نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل 8 ستمبرکو تاریخی مقام چارمینار تا قلی قطب شاہ اسٹیڈیم تک ریالی منظم کر نے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن پولیس عہدیداروں کی طرف سے اجازت نہ دینے پر اس کو ملتوی کیا گیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *