حیدرآباد: ایک لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے اور اس کی موت کا سبب بننے والے راجوکو بالآخر اسٹیشن گھن پور کے ریلوے ٹریک پر مردہ پایا گیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ راجو نے خودکشی کی ہے شہری حقوق گروپ کے رہنماؤں نے راجوکی موت پر شبہات کا الزام لگاتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ راجو کو قتل کیا گیا اور اسے خودکشی کے طور پر پیش کیا گیا۔ہائی کورٹ نے آج اس کیس کی سماعت کی۔ راجوکی موت کا پتہ چلانے کے لئے عدالتی تحقیقات کا حکم دیا۔