حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی کے ٹی آر نے چھ سالہ بچے کے قتل کیس کے ملزم راجو کی خودکشی کے بارے میں ٹویٹ کیا۔ کے ٹی آر نے ٹویٹر کے ذریعے اعلان کیا کہ جس درندے نے بچے کو قتل کیا تھا وہ مر چکا ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ڈی جی پی مہندر ریڈی نے انہیں اطلاع دی تھی کہ ملزم راجو کی نعش گھن پور ریلوے ٹریک پر ہے۔
تلنگانہ کے ڈی جی پی نے بھی اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اس پر بیان دیا۔ ڈی جی پی نے تصدیق کی کہ معصوم لڑکی کےقتل کیس میں ملزم راجونے خودکشی کی ہے۔ راجو کی نعش پر نشانات کی بنیاد پرنعش کی شناخت کی۔ ڈی جی پی نے کہا کہ راجو کےافراد خاندان کو راجو کے ہلاکت کی اطلاع دی ہے