حیدرآباد : سعید آباد قتل میں ملوث انتہائی مطلوب راجو جس نے چھ سال کی لڑکی کی عصمت ریزی کے بعد لڑکی کو قتل کردیا تھا خود کشی کرلی تفصیلات کے مطابق ایک نعش ورنگل ۔ گھٹکیسر کے درمیان اسٹیشن گھنپور ریلوے ٹرایک پر ملی ہے جس کے ہاتھ پر بنے ہوئےٹاٹو سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہ راجو کی نعش ہے راجو کی تلاش کے لئے پولیس پچھلے آٹھ دن سے کوشش کررہی تھی