کریم نگر: وزیر ہریش راؤ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ہم تلنگانہ میں 50 ہزار ملازمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ وہ آج کریم نگر ضلع کے جمی کنٹہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت تلنگانہ کے ہر گھر کو مشن بھگیرتھ کے ذریعے پانی فراہم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے تلنگانہ پر 50 سال اور تلگو دیشم پارٹی نے 20 سال حکومت کی۔دونوں حکومتوں نے کم از کم میٹھے پانی کی سہولت فراہم نہیں کی۔انہوں نے مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت پر تنقید کی کہ وہ سرکاری شعبے کی کمپنیوں کو فروخت کر رہی ہے۔