کیا اب تک اثاثوں کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل جامع ہے اس سوال کا جواب واضح نہیں ہے آن لائن رجسٹریشن میں بہت ساری پریشانیوں چیلنجوں سوالات کا سامنا کر نا پڑتا ہے اگرچہ شروع سے ہی فیلڈ لیول کا عملہ انہیں متنبہ کرتا رہا ہے لیکن حکومت نے ان کو نظر انداز کرتے ہوئے اندراج کے عمل کو جاری رکھا ہے۔ تنقیدوں کا اظہار کیا گیا کہ کسی پیش قیاسی کا فقدان ہی مسائل کی وجہ ہے جب کہ یہ عمل آخری مراحل میں ہے حکومت اب ان خدشات کو پیچھے چھوڑ کرآگے بڑھ گئی ہے اب ایسی صورتحال ہے جہاں اس کا کوئی جواب نہیں مل پا ئے گا کہ آیا اس نے اصلا حی کا روائی کی ہے یا نہیں جیسےمشترکہ اثاثوں کو کس طر ح شامل کیا جاتا ہے اگر موجودہ اثاثوں کے ریکارڈوں میں غلطیاں ہیں تو ان کو درست کئے بغیر ان کو کیسے شا مل کیا جاسکتا ہے مالک کی عدم مو جودگی یعنی مالک بیرونی ملک میں ہو تو ان کا اندارج یا ناموں میں غلطیوں کی صورت میں کیا کریں ڈبل انٹری کی صورت میں حذف کر نے کا کو ئی آپشن نہیں ہے اگر دو مالکان ایک ہی مکان کا نمبر دیں تو کیا کر یں اگر کسی نے پرانی عمارت کو مسمار کیا اور نئے نمبر پر مکان تعمیر کیا تو کیا کریں وراثت میں بھائیوں اور بہنوں کے ناموں کی تفصیلات درج کر نے میں بھی دشواری کا سامنا کر نا پڑتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *