نئی دہلی: سی ایم کے سی آر نے آج صبح دہلی سے تلنگانہ میں ہونے والی موسلا دھار بارش پر ٹیلی کانفرنس کی۔ حکومت کے چیف سکریٹری سومیش کماراور مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ وزیراعلیٰ نے جائزہ اجلاس منعقد کیا وزیراعلیٰ نے افسران کو ہدایت کی کہ امدادی سرگرمیاں میں  تیزی لائی جائے تمام اضلاع کے کلکٹروں کو ہائی الرٹ رہنے اور افسران کو 24 گھنٹے دستیاب رہنے کا حکم دیا۔

دریں اثنا  سی ایم کے سی آر اپنے دورہ دہلی کے دوران مصروف ہیں۔ وزیراعلیٰ جو سات دن سے دہلی میں قیام کئے ہوئے ہیں اب تک وزیر اعظم نریندر مودی ، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ، نتن گڈکری اور گجیندر سنگھ شیخاوت سے ملاقات کر چکے ہیں۔ لگتا ہے کہ چیف منسٹر کے سی آر آج کئی مرکزی وزراء سے ملاقات کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *