تلنگانہ کے وزیر اعلی کے سی آر نے حکام کو ریاست میں بارش کے قہر سے پریشان افراد کی امدادی کاموں میں سراعت پیدا کر نے کی ہدایت دی متاثرین کوراحت فراہمی جیسے اشیائے ضروری چاول دالیں اور دیگر سامان مہیا کروانے کاحکم دیا وزیر اعلی نے تیز بارش کے اثرات پر ہنگامی اعلی سطح کا جائزہ لیا عہدیداروں نے متعلقہ محکموں کے لحاظ سے سی ایم کےسی آر کو ہو نے والے نقصان کی وضاحت کی کے سی آر نے حکومت کو بارش سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر ہر گھر کو کھانا اور کمبل فراہم کر نے کی ہدایت دی ہے انہوں نے حیدرآباد میں امدادی منصوبوں کے لئے فوری طور پر 5 کروڑ روپئیے جاری کیا حالیہ بارش کے سبب 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں وزیر اعلی نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ جان بحق افراد کے لو احقین کو 5 لاکھ روپئیے کی مالی امداد فراہم کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *