حیدرآباد :ریاستی حکومت نے کل سے تلنگانہ بھر کے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ ریسیڈنشل اسکولوں کو چھوڑ کر حکومت نے تمام اسکولوں میں براہ راست پڑھانے کی اجازت دی ہے۔لیکن طلباء کو براہ راست پڑھانے پر مجبورنا کرنا چاہئیے۔
اس نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر والدین اپنے بچوں کو اسکول نہیں بھیجنا چاہتے توطلبا پر دباؤ نہیں ڈالا جانا چاہیے۔ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق خانگی تعلیمی ادارے ہفتہ بھر براہ راست یا آن لائن کلاس کا انعقاد کر سکتے ہیں تاہم ریاستی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی طالب علم اسکول میں رہتے ہوئے وائرس سے متاثر ہو تو انتظامیہ کو غفلت نہیں برتنی چاہیے۔