حیدرآباد : تلنگانہ حکومت نے یکم ستمبر سے اسکول شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر ہائی کورٹ نے ایک ہفتہ تک اسکولوں کی کشادگی پر حکم التوا جاری کیا ہے ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست پر آج سماعت ہوئی اور عدالت نے اسکولوں کی کشادگی کے فیصلہ پر ایک ہفتہ تک روک لگادی ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ طلبا کو اسکول آنے پر مجبور نہ کیا جائے