حیدرآباد : پی ڈی ایس یو کے زیر اہتمام بے روزگار نوجوانوں نے ریاست میں مخلوعہ جائیدادوں کو فوری طور پر پر کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے سی ایم کیمپ آفس پرگتی بھون کے گھیراؤ کی کوشش کی اور آفس کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی اس سے وہاں کچھ دیر کے لئے ماحول میں کشیدگی پیدا ہوگئی پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا اور گوشہ محل پولیس اسٹیشن کو منتقل کر دیا بے روزگا ر نوجوان پریشان ہیں کہ اس سال اب تک ایک بھی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا