حیدرآباد :تلنگانہ حکومت نے شدید بارش کے تناظر میں دو دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے سکر یٹری گورنمنٹ سو میش کمار نے آج اور کل تمام سر کاری دفاتر خانگی ادروں بینک اداروں اور مالیاتی اداروں کے لئے تعطیلات کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایمر جنسی سروس کے اہلکار اس سے مستثنی ہیں حکومت نے لوگوں کو ایمر جنسی کی صورت میں باہر نہ آنے کا مشورہ دیا ہے پرانی عمارتوں کو فوری خالی کر نے اور محفوظ علاقوں میں منتقل کر نے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں شدید بارش کے پیش نظر حکومت نے حکام کو چوکس کر دیا ہے