
حیدرآباد : حکومت تلنگانہ نے اسکولوں کی کشادگی کے سلسلہ میں محکمہ صحت کی رپورٹ پر جائزہ لینے کےبعد کوئی حتمی فیصلہ کرے گی۔ محکمہ صحت نے اسکولوں کی یکم ستمبر سے کشادگی کی سفارش کرتے ہوئے حکومت کو رپورٹ پیش کردی تاہم چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سیاسی مصروفیات کے نتیجہ میں اجلاس طلب کرنے سے قاصر ہیں۔ جی سرینواس راؤ نے تجویز پیش کی کہ کورونا ویکسین لینے والے اساتذہ و عملہ کو اسکول و کالجس میں خدمات انجام دینے اجازت دی جانی چاہیئے۔ طلبہ کیلئے کوویڈ قواعد کے تحت جماعتوں میں نشستوں کا انتظام کیا جائے اور ویکسین لے چکے اساتذہ کے ذریعہ تعلیم دی جائے۔