بھارتی ریلوے اپنے ملک گیر ریلوے نیٹ ورک کو مزید جدید بنا نے کے لئے کام کر رہی ہے اس کے ایک حصے کے طور پر اس نے اعلان کیا ہے کہ وہ تیز رفتار ٹرینوں ( 130-160کلو میٹر فی گھنٹہ ) پر مکمل طور پر اے سی کوچ لگائے جائیں گے ٹکٹ سستی قیمتوں پر دستیاب ہوں گے ریلوے کے ترجمان ڈی جے نارائن نے واضح کیا کہ عام روٹس پر چلنے والے تمام نا ن اسے سی کوچس کو اے سے کوچس میں تبدیل نہیں کیا جائے گااس وقت زیادہ تر روٹس پر چلنے والی میل ایکسپریس ٹرینوں کی رفتا 110 کو میٹر فی گھنٹہ تک محدود ہے راجدھانی شتابدی ار دورونٹو جیسی ٹر ینوں کو 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر نے کی اجازت ہے اسی طرح کی ٹر ینوں کو 130 سے 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا نے کا نتظام کیا جارہا ہے