مرکزی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے ہفتہ کے دن یادادری بھونگیر ضلع میں بی بی نگر ایمس کا دورہ کیا۔ وہاں شجر کاری کے پروگرام میں حصہ لیا بعدازاں ایمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹروکاس بھاٹیا کے ساتھ ایمز کی پیشرفت سے متعلق ڈسٹرکٹ کلکٹر اور دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے اقتدار میں آنے کے بعد ملک بھر میں نو ایمس کا قیام عمل میں لایا ہے۔ مرکزی وزیر نے تلنگانہ ریاستی حکومت کے ذریعہ ایمس کی تعمیر کے لئے اراضی کے مختص ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ سرکاری طور پر ریاستی حکومت نے عمارت کو ایمس میں تبدیل کرنے کو کہا انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج مکمل ہونے پر 750 افراد تعلیم یافتہ ہوں گے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ او پی بلاک ایک ماہ کے اندر دوبارہ کھول دیا جائے گا اور آیوش سنٹر بھی قائم کیا جائے گا۔ میڈیکل کالج کے کیمپس میں بینک اور ڈاکخانے بھی دستیاب کیے جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *