برطانیہ میں وائرس کی نئی شکل کے تناظر میں تلگو ریاستیں ہائی الرٹ ہیں۔ کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ تلنگانہ کے ہیلتھ ڈائریکٹر سرینواسا راؤ نے بتایا کہ مرکز نے نئی قسم کے وائرس کے معاملے پر کلیدی تجاویز پیش کیں۔ تاہم شمش آباد میں ہوائی اڈے پر موجود اہلکاروں کو پہلے ہی الرٹ کردیا گیا ہے۔پیر کو سات مسافر برطانیہ سے تلنگانہ پہنچے۔ سرینواسا راؤ نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے 358 افراد برطانیہ سے تلنگانہ آئے تھے اور آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کروا رہے ہیں۔ اس کے بعد ان سے کہا گیا کہ اگر اس بیماری کی کوئی علامت نہیں ہے تو وہ حکومت کو مطلع کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت ان کی تفصیلات لینے کے عمل میں ہے۔