حیررآباد: شہر میں لنگر ہاؤس ریتی باؤلی کے قریب پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی جس سے پانی کی لہریں کافی اوپر اٹھ رہی تھی یہ واقعہ پی وی ایکسپریس وے کے ستون نمبر 53 کے پاس پیش آیا پانی کے بہنے سے سڑک پر پانی جمع ہو گیا جس سے ٹرافک کو بحال کر نے میں کافی جدوجہد کر نی پڑی پائپ لائن پھٹنے سے آس پاس کے لوگوں میں افرا تفری کا ماحول ہو گیا۔ پانی کے پائپ کی موٹائی 20 فٹ ہے۔ لائن پھٹنے کے ایک گھنٹے کے بعد واٹر بورڈ کے عہدیدار موقع پر پہنچے اور پانی بند کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *