کولکتہ : بنگال کی سیاست میں اس وقت ہلچل شروع ہو ئی جب کہ ترنمول کا نگریس کے ایک اہم رہنما سبیندو ادھکاری نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی وہ کابینہ کے وزیر بھی تھے انہوں نے مڈنا پور میں بی جے پی کے ایک جلسہ عام میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شا ہ کی موجودگی میں پارٹی رکنیت کو حاصل کیا اس موقع پر امیت شا ہ نے سبیندو کا خیر مقدم کیا سبیندو نے حکمران ترنمول کا نگریس اور وزیر اعلی ممتا بنرجی پر کڑی تنقید کی سبیندو کے ساتھ 9 دیگر ممبر اسمبلی ایک رکن پا رلیمنٹ بی جے پی میں شامل ہو ئے ہیں جس میں پانچ ممبران اسمبلی ٹی ایم سی سے ہیں اگلے چند مہینوں میں بنگال میں اسمبلی انتخابات ہو نے والے ہیں