سوریاپیٹ: ہماچل پردیش کے گورنر بنڈارو دتاتریہ بڑے حادثے سے بچ گئے ہیں۔ حیدرآباد سے سوریاپیٹ جاتے ہوئے دتاتریہ کی کار الٹ گئی اور سڑک کے نیچے گرکر تباہ ہوگئی۔ یہ واقعہ چوٹ اوپل زون کے نواحی علاقہ خیتا پورم میں قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ اسٹیئرنگ وہیل سخت ہونے کے ساتھ ہی کار سڑک کے کنارے سے ٹکرا گئی۔ ڈرائیور نے سمجھداری سے کام لیا۔ ۔اس واقعے کے فورا بعد ہی گورنر دتاتریہ ایک اور گاڑی میں سوریاپیٹ کے لئے روانہ ہوگئے۔ سوریاپیٹ کے گنڈاگونی میسیا کنونشن ہال میں گورنر دتاتریہ کا استقبال کیا گیا۔ اس دورے سے قبل مرکزی وزیر کشن ریڈی اور بی جے پی رہنما لکشمن نے گورنر دتاتریہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ کشن ریڈی اور لکشمن نے بتایا کہ انہوں نےخیر سگالی ملاقات کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *