نئی دہلی:زرعی قوانین کے خلاف دہلی بارڈر پر کاشتکاروں کی طرف سے جاری احتجاج آج 18 ویں دن پر پہنچ گیا ہے پولیس نے سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا ہے کیونکہ کسانوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج سے دہلی کو جانے والی مختلف شاہراہوں کو روکیں گے متعلقہ علاقوں میں اضافی دستے تعینات کر دئیے گئے سڑک ناکہ بندی کے ایک حصہ کے طور پر کسان آج دہلی جے پور روٹ پر تعینات کر نے کے لئے تیار ہورہے ہیں پولیس پہلے ہی بڑے پیمانے پر سڑک پر گشت کر رہی ہے دیگر سرحدی علاقوں میں بھی دستوں کو الرٹ کردیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *