حیدرآباد: بے روزگار افراد کئی سالوں سے نوکری کے نوٹیفکیشن کے منتظر ہیں۔ حکومت نے تمام بے روزگاروں کے لئے ایک پر کش اعلان کیا ہے۔ تلنگانہ میں بڑی تعداد میں ملازمتوں کی بھرتی کے لئے تیار ہے۔ حکومت نے خالی جائیدادوں کو فوری طور پر پُر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لئےسی ایم کے سی آر نے متعلقہ برانچوں میں خالی جائیدادوں کی نشاندہی کرنے کے لئے سی ایس کو ہدایت کی ہے۔ اساتذہ اور پولیس کے ساتھ ہی جائیداوں کو پُر کرنے کے لئے جلد ہی نوٹیفیکیشن جاری کردیئے جائیں گے۔ ابتدائی معلومات یہ ہیں کہ مختلف شاخوں میں تقریبا 50 ہزار جائیداد خالی ہیں۔