نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت آج مرکزی کابینہ کے اجلاس میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے مقصد سے کچھ اقدامات کیے گئے۔ کاروباری اداروں کو نئے ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کی ترغیب دینے کے لئے 22،810 کروڑ روپئے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر محنت سنتوش گنگوار نے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے بارے میں صحافیوں کو بتایا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اتمہ نربھربھارت روزگار سکیم کے تحت دو سال کے لئے ریٹائرمنٹ فنڈ میں حصہ ڈالے گی۔ اگر کاروبار نئے ملازمین کی خدمات حاصل کرتے ہیں توحکومت دو سالوں کے لئے ان نئے ملازمین اور تاجروں کی شراکت ادا کرے گی۔ یہ اسکیم 2023 تک چلے گی۔ اس سے 58.5 لاکھ ملازمین کو فائدہ ہوگا۔