حیدرآباد: اگرچہ یہ واضح کیا گیا ہے کہ ٹی پی سی سی کی پوسٹ ایم پی ریونت ریڈی کے لئے ہے۔اورپارٹی کے کئی سنئیر لیڈر صدر کی دوڑ میں شامل ہیں لیکن بی جے پی کانگریس کے اہم لیڈروں کو اپنے پارٹی میں شامل کر نے کی کوشش میں ہے ایسے وقت میں اگر ٹی پی سی سی صدر ریونت ریڈی بنتے ہیں تو دوسرے ناراض قائدین کوموقع مل جائے گا اور وہ بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں اس لئے کانگریس ورکنگ کمیٹی ایسے نام کی تلاش میں ہے جو سب کو راضی کر سکتا ہواور تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی قیادت کو مضبوط بناسکتا ہو