حیدرآباد:حال ہی میں مرکز کے ذریعہ لائے گئے نئے زرعی قوانین کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک گیر بھارت بند پُرامن طور پر جاری ہے اسی تناظر میں تلنگانہ کے آئی ٹی اور بلدیاتی وزیر کے تارک راما راؤ نے آج بھارت بند کے موقع پر ضلع رنگا ریڈی کے شاد نگر میں واقع بورگولہ گیٹ سے متصل قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور کسانوں کے ساتھ انصاف کرنے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا۔تلنگانہ وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ دہلی میں اس وقت خطرناک سردی میں کسان پچھلے 13 دنوں سے اپنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے زرعی قوانین کسانوں کے خلاف ہیں۔ حکومت کو چاہئے وہ ان مخالف کسان قوانین کو واپس لیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کو کم از کم امدادی قیمت دینے کے لیے تیار نہیں ہےمرکز کارپوریٹ اداروں کے اشاروں پر کام کرتے ہوئے کسانوں کے ساتھ نہ انصافی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر آج پورے تلنگانہ میں ٹی آر ایس پارٹی کے رہنما اور کارکنان تمام قومی شاہراہوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp

WhatsApp

WhatsApp

Contact us