حیدرآباد:عظیم تر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کی پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔اولڈ ملک پیٹ میں آج دوبارہ رائے دہی کاعمل اختتام پر پہنچا تاہم بعض سروے ایجنسیوں نے اپنے اکزٹ پول جاری کئے ہیں پیپلز پلس نامی سروے ایجنسی نے اپنی رپورٹ جاری کی ہے جس میں ٹی آر ایس پارٹی کو جی ایچ ایم سی کے 150 وارڈس میں 68 تا 78 وارڈس میں کامیابی حاصل ہونے کی پیش قیاسی کی ہے اسی طرح مجلس کو 38 سے 42 سیٹوں پر جیت ملنے کی پیش قیاسی کی ہے اور بی جے پی کو 25 سے 35 وارڈس میں کامیابی ملنے کی امید ہے اور کانگریس و دیگر کو ایک سے 5 سیٹوں پر کامیابی مل سکتی ہے دیگر سروے رپورٹس میں ٹی آر ایس پارٹی کو 80 سے 100 وارڈس میں کامیابی حاصل ہونے اور بی جے پی کو 10 سے 15 سیٹوں پر کامیابی ملنے کی پیش قیاسی کیں ہیں