حیدرآباد: تلنگانہ ریاستی الیکشن کمیشن (ایس ای سی) کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے منگل کو ہوئے انتخابات کے آخری گھنٹے میں رائے دہندگان کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا۔ایس ای سی کے اعدادوشمار کے مطابق شام 6 بجے پولنگ کے آخری گھنٹے میں 8.81 فیصد ووٹوں کی رائے دہی ریکارڈ کی گئی۔ شام 5 بجے ووٹنگ کا تناسب 37.11 رہا اور پولنگ کے اختتام تک مجموعی طور پر رائے دہندگی کا تناسب 45.92 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ پولنگ کی فیصد کو بہتر بنانے کے لئے حکام ، سیاسی جماعتوں ، این جی اوز اور مشہور شخصیات کی اپیلوں کا نتیجہ تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *