حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھرایش نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ ووٹ کا استعمال ہمارا فریضہ ہے ،لہذا ہمارا ایک ایک ووٹ اہمیت کا حامل ہے، ایسے وقت جب کہ فرقہ پرست جماعتیں اقتدار کا دعوی کررہے ہیں تو ہم سب کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ متحد ہوکر سیکولر امیدوارں کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کرکے ان کو جیتائے، اور ایسے امیدواروں کو جیتائے جو آپ کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھ کر حل کرسکے، بڑے تعجب کی بات ہے کہ سیکولر جماعتیں متحد ہوکر انتخابات نہیں لڑرہی ہے ،جب کہ فرقہ پرست جماعتیں متحد ہوکر سیکولزم اور بھائی چارگی کو ختم کرنے کیلئے طرح طرح کے حربہ استعمال کررہی ہیں، ذرا غور فرمائیں میونسپل کارپوریشن میں بلدیہ کے مسائل، گلی کے مسائل، پانی کے مسائل، لاٹٹ کے مسائل، روڑ کے مسائل اور عوامی مسائل پر بات بات نہیں ہورہی ہیں میونسپل کارپوریشن انتخابات میں ملک کے حالات کی بات ہورہی ہیں، اور ملک کی قدر آور شخصیات شہر حیدرآباد کو تشریف لا رہے ہیں اور شہر کی گنگا جمنی تہذیب کو متاثر کرنے کوشش کی جا رہی ہیں، ایسے وقت پر ہمیں کو چاہئے کہ ہم متحد ومتق ہوکر سیکولر امیدوارں کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرکے ان کو کامیابی سے ہم کنار کریں، جو دہلی کے نہیں بلکہ گلی کے مسائل حل کرسکے، عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ یکم ڈسمبر کے دن صبح کے اولین ساعتون میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں اور گھر کی خواتین کو بھی اس جانب توجہ دلائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *