حیدرآباد : ریاستی الیکشن کمشین نے ریاست میں کووڈ کے پیش نظر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کے دوران احتیاطی تدابیر کے بارے میں رہنما اصول جاری کئے ہیں ایس ای سی نے کہا کہ وزارت صحت اور داخلہ امور کے ضوابط کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت کے ضوابط کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے ہدایات مرتب کی گئیں ہر ایک کو ایس ای سی کے ضوابط کے مطابق ماسک پہننا چا ہیئے سینیٹائزر پولنگ اسٹیشنوں کے دروازوں پر دستیاب ہو نا چا ہئیے انتخابات کے انعقاد کے لئے جسمانی فاصلے کی برقراری اور کشادہ کمرے کا استعمال کیا جانا چا ہئیے