حیدرآباد:تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست میں دیپاولی کے تناظر میں پٹاخوں جلانے پر پابندی سے متعلق اہم ہدایات جاری کردی ہیں اس سلسلہ میں ایک وکیل کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ راجستھان ہائی کورٹ نے ریاست میں پٹاخے جلانے پر پابندی لگا دی گئی ہے تلنگانہ میں بھی حکومت کو چاہیے کہ وہ پٹاخے جلانے پر پابندی لگا دے۔ہائیکورٹ نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ پٹاخے فروخت کرنے اور خریدنے والوں کے خلاف مقدمات درج کریں۔عدالت نے 19 نومبر تک جوابی حلفنامہ داخل کرنے کی حکومت کو ہدایت دی۔درخواست گذار نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر پٹاخے جلانے سے عوام کو مشکلات آسکتی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *