حیدرآباد: درگم تالاب کیبل پل پر جمعرات کی سہ پہر ایک حادثہ پیش آیا۔ جب تیزرفتاری سے چلنے والی کار کا ٹائر پھٹ گیا تو کارپلٹ گئی۔ کار میں سفر کرنے والے دو افراد معمولی زخمی ہوگئے۔ اسی راستے پر جانے والے لوگوں نےگاڑی میں پھنسے افراد کو باہر نکالا۔ پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور امدادی کاروائیاں کیں۔ کار سڑک پر الٹ گئی اور ٹریفک پولیس نے اسے ایک طرف دھکیل دیا۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ یہ حادثہ مادھا پور سے بنجارہ ہلزکی طرف سفرکرنے کے دوران ہوا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی