چیف منسٹر کے سی آر کے حکم پر چیف سکریٹری سومیش کمار سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو رقوم کی تقسیم پر پرنسپل سکریٹری اروند کمار جی ایچ ایم سی کمشنر لوکیش کمار کے ہمراہ آج بی آر کے آر بھون میں ایک جائزہ اجلاس ہوا۔
ریاستی حکومت نے سی ایم ریلیف فنڈسے مونسپل ادارے کو 550کروڑ روپئے سیلاب سے متاثرین کی امداد مالی تعاون کے لئے منظور کئےتھے اب تک سیلاب سے تین لاکھ 87 ہزار متاثرین میں تین کروڑ87 لاکھ روپئیے تقسیم کئے گئے اجلاس میں حالیہ شدید بارشوں سے متاثرہ بقیہ اہل خانہ کو مالی امداد فراہم کرنے کے پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا حکومت کے چیف سکریٹری نے محکمہ بلدیہ کے چیف سکریٹری اور جی ایچ ایم سی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو نقد رقم کی فراہمی کے لئے ضروری شیڈول تیار کریں۔ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو ان کے گھر نقد امداد کی تقسیم کا فیصلہ کیا گیا جن کو ابھی تک نقد امداد نہیں ملی ہو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *