جنگاؤں: تلنگانہ کے وزیر اعلی کےسی آر نے کہا کہ جنگاؤں ضلع کوڈکنڈلہ میں ایک نئی تاریخ کا آغاز کیاگیا ہےکے سی آر نے آج کوڈکنڈلہ میں کسان فورم شروع کیا اس موقع پر انہوں نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی کسانوں کے لئے پلیٹ فارم نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ریاستہائے متحدہ اور یورپ میں کسان احتجاج کرتے رہیں گے ابھی تک کسانوں کے لئے ایسا کوئی نظام موجود نہیں ہے کسان پلیٹ فارم میرا خواب ہے ملک میں کسی بھی ریاستی حکومت نے اناج نہیں خریدا ہے تلنگا نہ واحد ریاست ہے جو اناج خریدتی ہے ہم نے دیہات میں اناج کی خریداری کے مراکز قائم کئے ہیں