حیدرآباد : ریاستی الیکشن کمیشن نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپویشن انتخابات کے لئے ووٹرس کی فہرست تیار کر نے کا شیڈول جاری کردیا 7 نومبر کو جی ایج ایم سی نے اعلان کیا کہ وہ ووٹر لسٹ کے مسودے کا اعلان کرےگی اس مقصد کے لئے ریاستی الیکشن کمشنر پرتھاسارتھی نے میونسپل اور جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کمشنرس اروند کمار اور لوکیش کمار سے ملاقات کی جی ایچ ایم سی نے ان سے اتنخابی تیاروں پر تبادلہ خیا ل کیا جی ایچ ایم سی عہدیداروں نے انتخابی انتظامات پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ایس ای سی نے حکام کو ووٹروں کی فہرست مرتب کر نے کا حکم دیا ہے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق جی ایچ ایم سی کمشنر 9 نومبر کو پارٹی نمائندوں اور 10 نومبر کو سرکل ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کر یں گے 11نومبر تک ووٹرس کی فہرست پر اعتراضات قبول کئے جائیں گے حتمی فہرست 13 نومبر کو جاری کی جائے گی