بی جے پی کے قومی نائب صدر ڈی کے ارونا نے کہا کہ دوبکہ انتخابی سروے میں جیسے ہی یہ انکشاف ہوا ہے کہ ٹی آ ایس پارٹی ہار جائے گی حکمران پارٹی انتشار پیدا کر نے کی کوشش کر رہی ہے انہوں نے بھوک ہڑتال کر نے والے سنجے کمار سے کریم نگر کے دفتر پر ملاقات کی اور میڈیا سے بات کر تے ہوئے الزام لگایا کہ جیت حاصل کر نے کے لئے ٹی آر ایس پارٹی پولیس کا غلط استعمال کر رہی ہے سدی پیٹ میں جہاں انتخابی ضابطہ نہیں ہے بی جے پی امیدوار کے رشتہ دار کے گھروں کی تلاشی کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے