بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے لیے تشہیری مہم آج شام چھ بجے ختم ہوگئی۔ 28تاریخ کو اسمبلی کے 71 نشتوں کے لئے پہلے مرحلہ کے انتخابات ہو نے ہیں حکمران اور اپوزیشن جماعتیں انتخابی تشہیری مہم میں مصروف تھے الزامات اور جوابی الزامات نے بہار کی سیاست کو تیز کردیا ہے وزیراعظم نریندر مودی نے تین انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا اور این ڈی اے اتحاد کے حق میں ووٹ ڈالنے کی بات کہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے اپنے اتحاد آرجے ڈی امیدواروں کی حمایت میں انتخابی تشہیری مہم چلائی