کل ہند کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے قومی ترجمان پروفیسر سراوان داسوجو نے کہا کہ حیدرآباد میں شدید بارش اور سیلاب کے نقصانات کا جائزہ لینے والی مرکزی ٹیم کا دو روزہ دورہ تلنگانہ نا کافی قرار دیا کیونکہ دو دنوں میں نقصانات کا صحیح جائزہ لینا نا ممکن ہےصرف ریاستی حکومت کے عہدیداروں اور حکمران جماعت کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کر نے سے حقیقت سے آگاہی نہیں ہو گی بلکہ مختلف علاقوں کا دورہ اور متاثرہ افراد سے ملاقات کر نے سے نقصانات کا صحیح اندازہ لگایا جاسکتاہے تلنگانہ کے وزیر اعلی بھی اپنی رہائش گاہ سے باہر نہیں نکلے اور صورتحال کو سمجھنے کے لئے ایک فضائی سروے کرنے میں بھی ناکام رہےانہوں نے مرکزی ٹیم سے درخواست کی کہ مزید علاقوں کا دورہ کر نے سے ہونے والے اصل نقصان کا اندازہ کیا جاسکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp

WhatsApp

Contact us