تلنگانہ کے وزیراعلی کےچندرشیکھر راؤ نے سرکاری ملازمین کو یکم جولائی 2019 سے ادا شدنی ڈی اے کے بقایاجات کی رقم ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔تلنگانہ ملازمین تنظیموں کے رہنماؤں کے ایک وفد نے وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعلی نے محکمہ خزانہ کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ملازمین کے ڈی اے کے بقایاجات کو جاری کرے۔انہوں نے کہا کہ ڈی اے، کی اجرائی میں مرکزی حکومت کے فیصلے کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے۔ مستقبل میں ہر 6 ماہ میں ایک مرتبہ ڈی اے کی اجرائی کی پالیسی تیار کی جائے گی۔اور اس سلسلہ میں کابینہ میں فیصلہ کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp

WhatsApp

Contact us