حیدرآباد:شہر میں جواہر لا ل نہرو ٹکنا لو جی یو نیورسٹی کے طلبا نےآج ہڑتال شروع کر دی انجینئرنگ کے امتحانات کو منسوخ کر نے کا مطالبہ کر تے ہو ئے بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کیا طلبا کی ایک بڑی تعداد نے یونیورسٹی کے گیٹ سے داخل ہو نے کی کو شش کی جب پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر صورتحال کشیدہ ہو گئی دونوں فریقوں کے ما بین تنازعہ جیسی صورت پیدا ہوگئی پولیس نے لاٹھی چارج کی اور کئی طلبا کو گر فتار کر کے پولیس اسٹیشنوں کو منتقل کیا