
حیدرآباد : ریاستی محکمہ صحت کے ڈائرکٹر ڈاکٹر سرینواس میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ دوسر ی لہر کا اثر ابھی ختم نہیں ہوا ہے کھمم نلگنڈہ اور کریم نگر اضلاع میں سب سے زیاد ہ کیس درج ہورہے ہیں انہوں نے ناراضگی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کورونا مثبت پائے گئے ہیں آئسولیشن ہونے کے بجائے باہر گھوم رہے ہیں ریاست میں 9 اضلاع میں کورونا کے کیس زیاد ہیں ریاست میں تیسری لہر آنے سے روکنے کی ذمہ داری ہر ایک شہری پر ہے