سری سیلم : دریائے کرشنا پر واقع سری سیلم آبی ذخائر اپنی پوری آبی ذخائر کی سطح (ایف آر ایل) تک پہنچنے کے بہت قریب ہے اور بدھ کے دن شام 3 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان کبھی بھی گیٹ کھولنے کا امکان ہے۔آندھرا پردیش کے واٹر بورڈ نے ایک انتباہ جاری کیا ہے کہ سری سیلم ذخائر میں پانی کی سطح اوپر پہنچ گئی ہے طوفانی بارش کے بعد الماٹی ، نارائن پور ،جورالہ ڈیم اورتنگابھدرا ڈیم لبریز ہوجانے سے پانی سری سیلم کے لئے اخراج کیا جارہا ہے
سری سلیم کے دروازے عام طور پر اگست میں کھولے جاتے ہیں۔ لیکن اس بار جولائی میں ڈیم کی سطح آب مکمل ہوچکی ہے 2007 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب جولائی میں سری سیلم کے دروازے کھولے جائیں گے