بنگلورو :گزشتہ کچھ دنوں سے چل رہی قیاس آرائی کے درمیان کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے پیر کو اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا ۔ وہ گورنر توویرچند گہلوت سے ملاقات کرنے کیلئے راج بھون پہنچے اور اس کے بعد انہوں نے اپنا استعفی گورنر کے حوالے کردیا
بی ایس یدی یورپا پہلے ہی اس بات امکان ظاہر کرچکے تھے کہ شاید 25 جولائی کو ان کا وزیر اعلی کے طور پر آخری دن ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو مرکزی قیادت انہیں جو بھی ہدایت دے گی ، وہ 26 جولائی سے اسی کے مطابق کام شروع کریں گے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا پر انہیں پورا بھروسہ ہے ۔ اعلی قیادت جو بھی ہدایت دے گی انہیں وہ منظور ہوگا ۔