حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے بنڈا سرینواس مادیگا کو ریاستی ایس سی کارپوریشن کا چیئرمین مقرر کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ یہ احکامات چیف منسٹر کے سی آر کی ہدایت کے مطابق جاری کیے گئے ۔ حضور آباد کے رہنے والے سرینواس نے ابتدائی طور پر کانگریس پارٹی میں مختلف عہدوں پراپنی خدمات انجام دیں۔ وہ ہاکی کے کھلاڑی ہے ۔سرینواس نے حضور آباد ہاکی کلب کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ فی الحال وہ کریم نگر ڈسٹرکٹ اسوسیشن کے صدر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *