حیدرآباد : جی ایچ ایم سی نے ٹی آر ایس میں شمولیت کے دوران قواعد کے خلاف بنجارہ ہلز اور جوبلی ہلز میں بھاری بھرکم فلیکسی اور بینرس لگانے پر بی کوشک ریڈی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ کانگریسی رہنماؤں اور متعدد شہریوں کے ٹویٹر پر تصاویر سمیت پوسٹوں کی بنیاد پر 10 لاکھ روپے سے زیادہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ادھر کوشک ریڈی کے ٹی آر ایس شمولیت کے دوران کاروں کے قافلہ کی وجہ سےبنجارہ ہلز اور جوبلی ہلز کی سڑکوں پر بھاری ٹرافک جمع ہوگئی اس کے علاوہ بارش کی وجہ گارڑی چلانے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا