حیدرآباد : پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس پارٹی کا’چلو راج بھون’ پروگرام تنازعہ کا شکار ہوگیا۔ جب ریونت ریڈی کانگریس کارکنوں کے ہمراہ راج بھون کی طرف پیدل مارچ کرنے کی کوشش کی اسی دوران پولیس ریونت ریڈی کوگرفتار کر لیا ریونت کی گرفتاری کے وقت تناؤ کا ماحول تھا۔ پولیس اور کانگریس کارکنوں کے مابین لفظی جھڑپ شروع ہوگئی۔ پولیس نے اضلاع میں بھی کانگریس کے متعدد رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا۔