حیدرآباد : کانگریس پارٹی ریاستی امور کے سربراہ مانیکم ٹیگور نے کوشک ریڈی کو قانونی نوٹس جاری کیا ہے کوشک ریڈی نے گذشتہ روز پریس کانفرنس میں سنگین الزامات عائد کئے تھے کہ ریونت ریڈی 50 کروڑ روپئے دیکر پی سی سی صدر بن گئے ہیں مانیکم ٹیگور نے نوٹس میں کہا ہے کہ ان بے بنیاد الزامات سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی انہوں نے واضح کیا کہ پی سی سی صدر کی تقرری شفافیت پر کئے گئے فیصلہ پر مبنی ہے انہوں نے کوشک ریڈی سے مطالبہ کیا کہ اندرون ایک ہفتہ تحریری طور پر معافی مانگے بصورت دیگر قانونی کاروائی کی جائے گی اور ہتک عزت مقدمہ کے تحت ایک کروڑروپئے ادا کر نا ہوگا