حیدرآباد: پٹرول ، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پر کانگریس پارٹی ریاستی سطح پر احتجاج کررہی ہے۔ پی سی سی کے نئے ورکنگ صدر انجمن کمار یادو حیدرآباد کے اندرا پارک میں احتجاج کے لئے بیل بنڈی پرپہنچے۔ تاہم دھرنا کی اجازت نہ ہونے پرپولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کرتے ہی کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ نیز پولیس نے مہیلا کانگریس کی صدر سنیتا راؤ اور دیگر خواتین رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا جو اندرا پارک اور دھرنا چوک پر آئی تھیں۔ اس کے علاوہ حیدرآباد میں ہونے والے احتجاج میں سابق وزراء گیتا ریڈی اور پونالہ لکشمیا کے ساتھ ساتھ راملو نائک اور فیروز خان اور کانگریس کے دیگر رہنماؤں نے بھی حصہ لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *