حیدرآباد: ایل رمنا جنہوں نے حال ہی میں ٹی ڈی پی سے استعفی دیا تھاآج ٹی آر ایس میں شامل ہونے جارہے ہیں۔ صبح 11 بج کر 30 منٹ پر تلنگانہ بھون میں کے ٹی آر کی موجودگی میں بنیادی رکنیت حاصل کریں گے۔ نیز 16 تاریخ کوحضور آباد جلسہ عام کے موقع پر چیف منسٹر کے سی آر کی موجودگی میں ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہوں گے ذرائع کے مطابق ایل رمنا کے ساتھ ٹی ڈی پی کے دوسرے قائدین بھی ٹی آر ایس میں شامل ہوں گے۔