ترواننتا پورم: کیرالا میں زیکا وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق ہونے کے بعد اس بیماری کے مجموعی معاملات 15 ہوچکے ہیں ، وزیر صحت وینا جارج نےیہ اطلاع دی ہے جارج نے کہا تھا کہ ریاستی حکومت نے ویکٹر کنٹرول سرگرمیوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور محکمہ صحت کا محکمہ ہائی الرٹ ہے۔انہوں نے کہا ہےکہ کیرالہ حکومت نے زیکا وائرس کے انفیکشن کی تعداد کو سنبھالنے کے لئے ایک ایکشن پلان پر کام کیا ہے اور اس صورتحال پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔