نئی دہلی: مرکزی کابینہ میں توسیع رواں ماہ کی 7 تاریخ بدھ کو 11 بجے ہو نے کا امکان ہے اتھارٹی کو بھی اس سلسلے میں ہدایات موصول ہوئی ہیں۔ آنے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کابینہ میں بھی ردو بدل کیا جائے گا اطلاعات کے مطابق 20 نئے لوگوں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا ان میں اکثر کا تعلق یوپی سے ہے دونوں تلگو ریاستوں سے کسی کو بھی مرکزی کابینہ میں شامل نہیں کیا جائے گا وزیر اعظم مودی کچھ دنوں سے مرکزی وزیروں وزیر داخلہ امیت شاہ اور بی جے پی کے صدر نڈا کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے جائزہ لے رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *